i کھیل

قذافی اسٹیڈیم سے سری لنکن کرکٹ کی خاص یادیں وابستہ ہیں،اسی تاریخی میدان پر 29 سال پہلے سری لنکا نے ورلڈکپ جیتا تھا ،آئی سی سی امپائر کمارا دھرما سیناتازترین

February 22, 2025

آئی سی سی امپائر اور سابق سری لنکن کرکٹر کمارا دھرما سینا نے قذافی اسٹیڈیم کا دورہ کیا اور ماضی کی حسین یادوں میں کھو گئے۔دھرما سینا نے سوشل میڈیا پر اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ قذافی اسٹیڈیم کے ساتھ سری لنکن کرکٹ کی خاص یادیں جڑی ہوئی ہیں۔ انہوں نے یاد دلایا کہ یہی وہ تاریخی میدان ہے جہاں سری لنکا نے 29 سال قبل 1996 کا ورلڈ کپ جیتا تھا۔کمارا دھرما سینا نے کہا کہ 29 سال قبل بطور کھلاڑی اس میدان میں کھیلنا ایک ناقابل فراموش لمحہ تھا، اور آج بطور امپائر یہاں آنا میرے لیے خوشی کا باعث ہے۔انہوں نے قذافی اسٹیڈیم کی جدید تعمیر کو سراہتے ہوئے کہا کہ اسے نئی شکل میں دیکھ کر خوشی ہوئی۔دھرما سینا نے پاکستان کرکٹ کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور چیمپئنز ٹرافی کے لیے میری دعائیں اور نیک تمنائیں ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی