پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد حفیظ نے منفرد اور معنی خیز انداز میں قومی کھلاڑیوں کے لیے سوشل میڈیا پر پیغام جاری کیا ہے۔ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے باہر ہونے والی پاکستان کرکٹ ٹیم کے لیے محمد حفیظ نے بظاہر ایک اشارے والی ٹوئٹ کی ہے جس کے بارے میں لوگ سوچنے پر مجبور ہوگئے ہیں۔محمد حفیظ نے سوشل میڈیا پر لکھا ہے کہ قربانی کے جانور حاضر ہوں۔سابق کپتان نے اپنے پیغام میں یہ نہیں بتایا کہ ان کا اشارہ کھلاڑیوں یا منیجمنٹ یا پھر کس کی طرف ہے۔انہوں نے اپنے پیغام کے ساتھ پاکستان کرکٹ کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا ہے۔علاوہ ازیں محمد حفیظ نے اپنے ایک اور پیغام میں اعلی عہدے داروں پر بھی تنقید کی ہے۔دوسری جانب آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان ٹیم کی ناقص کارکردگی کے خلاف کھلاڑیوں کے سینٹرل کنٹریکٹ کا ازسرِ نو جائزہ لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق پہلے مرحلے میں اچھی پرفارمنس نہ رکھنے والے قومی کرکٹرز کی سینٹرل کنٹریکٹ میں تنزلی ہوگی جبکہ کئی کرکٹرز کو سینٹرل کنٹریکٹ سے ہاتھ دھونا پڑیں گے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی