کینگرز بائولرز کی عمدہ بائولنگ کے باعث نیوزی لینڈ کی ٹیم آسٹریلیا کے خلاف کرائسٹ چرچ ٹیسٹ کی اپنی پہلی اننگز میں 162بناکر آئوٹ ہوگئی ،آسٹریلیا نے پہلے روز کھیل ختم ہونے تک اپنی پہلی اننگز میں 4وکٹوں کے نقصان پر 124 نز بنالئے اور اس کو کیوی اننگز کا سکور برابر کرنے لئے 38رنز کی ضرورت ہے۔نیوزی لینڈ ٹیم کے پانچ کھلاڑی دوہرا ہندسہ بھی عبور نہ کر پائے، ٹام لیتھم نے 38،میٹ ہنری نے 29رنز بنائے، آسٹریلیا کی طرف سے عمدہ بائولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے جوش ہیزل و ڈ نے پانچ، مچل سٹارک نے تین جبکہ پیٹ کمنز اور کیمرون گرین نے ایک ایک کھلاڑی کو پویلین کی راہ دکھائی۔آسٹریلیا کی طر ف سے مارنس لبوشین 45رنز کے ساتھ ناٹ آئوٹ ہیں۔ نیوزی لینڈ کی طرف سے میٹ ہنری نے تین کھلاڑی آئوٹ کئے۔جمعہ کو ہیگلے اوول، کرائسٹ چرچ میں دو میچوں کی سیریز کے دوسرے اور آخری ٹیسٹ میچ میں آسٹریلوی ٹیم کے کپتان پیٹ کمنز نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔نیوزی لینڈ کی طرف سے ٹام لیتھم اور ویل ینگ نے اننگز کا مایوس کن آغاز کیا جبکہ کینگروز کی طرف سے مچل سٹارک نے بائولنگ اٹیک کیا۔ ول ینگ نے 14،ٹام لیتھم نے38، راچن رویندرا4، ڈیرل مچل4، کین ولیم سن17، گلین فلپس2، سکاٹ کوگیلائجن صفر،ٹام بلنڈل 22اورکپتان ٹم ساتھی نے26رنز بنائے۔ میٹ ہنری آخری آئوٹ ہونے والے کھلاڑی تھے جو 29رنز بناکر آئوٹ ہوگئے ، بین سیئرزبغیر کوئی رن بنائے ناٹ آئوٹ رہے۔آسٹریلیا کی طرف سے عمدہ بائولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے جوش ہیزل و ڈ نے پانچ، مچل سٹارک نے تین جبکہ پیٹ کمنز اور کیمرون گرین نے ایک ایک کھلاڑی کو پویلین کی راہ دکھائی۔ نیوزی لینڈ کی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 162رنز بناکر آئوٹ ہوگئی۔جواب میں آسٹریلیا کی طرف سے پہلی اننگز کا آغاز سٹیون سمتھ اور عثمان خواجہ نے کیا۔سٹیون سمتھ 11رنز بناکر بین سیئرزکی گیند پر ایل بی ڈبلیو آئوٹ ہوگئے،عثمان خواجہ دوسرے آئوٹ ہونے والے کھلاڑی تھے جو میٹ ہنری کی گیند پر کلین بولڈ ہوگئے،کیمرون گرین 25رنز بناکر میٹ ہنری کی گیند کا نشانہ بنے۔ٹراوس ہیڈ 21رنز بناکر میٹ ہنری کی گیند پر ٹام بلنڈل کے ہاتھوں کیچ آئوٹ ہوگئے۔میچ کے پہلے روز جب کھیل ختم ہوا تو آسٹریلوی ٹیم نے کیوی اننگز کے سکور 162رنز کے جواب میں چار وکٹوں کے نقصان پر 124رنز بنالئے تھے اور اس کو کیوی اننگز کا سکور برابر کرنے کے لئے 38رنز کی ضرورت تھی۔مارنس لبوشین 45رنز کے ساتھ ناٹ آئوٹ ہیں۔ نیوزی لینڈ کی طرف سے میٹ ہنری نے تین جبکہ بین سیئرز نے ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی