پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے ابتدائی دو میچز میں زمبابوے اور بھارت کے ہاتھوں ہونے والی شکستوں کو بھلا کر آگے بڑھنے کیلئے پرامید ہیں،پاکستانی ٹیم اپنا تیسرا میچ نیدرلینڈ کے خلاف (آج) پرتھ میں کھیلے گی، نیدرلینڈرز کے خلاف میچ سے قبل پاکستان ٹیم نے ہفتہ کی صبح پریکٹس سیشن کیا،واکا کرکٹ گرائونڈ میں پاکستان ٹیم نے فیلڈنگ اور بولنگ کی پریکٹس کی اور پریکٹس سیشن کے دوران کھلاڑیوں نے مثبت باڈی لینگیویج کا مظاہرہ کیا،قومی کرکٹرز زمبابوے اور بھارت کی شکستوں کو بھلاکر آگے بڑھنے کے لیے پر امید ہیں،فاسٹ بولرز نے بولنگ کوچ شان ٹیٹ کی زیر نگرانی نئے گیند سے بولنگ کی پریکٹس کی جبکہ آصف علی نے ماربل کی سلیب رکھ کر بائونس کھیلنے کی پریکٹس کی، ٹاپ آرڈر بیٹر فخر زمان کی بھی ٹریننگ سیشن میں بھرپور پریکٹس کی، قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے بھی ماربل پر بائونس کی پریکٹس کی، محمدرضوان نے نیٹس پر بابر اعظم اور افتخار کو پریکٹس کرائی، محمد رضوان اپنے کپتان کو فٹ ورک پر بھی مشورہ دیتے رہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی