قومی کرکٹ ٹیم آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی ٹورنامنٹ سے باہر ہونے کے بعد ٹیم کے نئے کپتان بنانے سے متعلق باتیں سامنے آنے لگیں۔ ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کے چئیرمین سے کپتان محمد رضوان اور نائب کپتان سلمان علی آغا کی ملاقات ہوئی اور ذرائع کا کہنا ہے کہ سلمان علی آغا ممکن ہے کہ قومی ٹیم کے کپتان بن جائیں ۔رپورٹ کے مطابق سلمان علی آغاز کو اس وقت ہی پیغام دے دیا گیا تھا جب رضوان کو وائٹ بال کرکٹ کا کپتان بنایا گیا تھا۔ سلمان علی آغا اس وقت سلاٹ میں سب سے اچھی بیٹنگ کر رہے ہیں، ساتھ ہی ان کی فیلڈنگ بھی کافی اچھی جا رہی ہے۔ سلمان علی آغا اس وقت موجودہ مائنڈ سیٹ کی کرکٹ کھیل رہے ہیں۔ ٹیم کا مائنڈ سیٹ بھی بدلنے کی ضرورت ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی