قومی ہاکی ٹیم سلطان اذلان شاہ ہاکی کپ میں شرکت کیلیے دو مئی کو ملائیشیا روانہ ہوگی، گرین شرٹس کا ایونٹ میں پہلا ٹاکرا میزبان ملائیشیا کیساتھ چار مئی کو ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق اٹھارہ رکنی قومی ہاکی اسکواڈ کے اعلان کے بعد پاکستان ہاکی ٹیم کا تربیتی کیمپ ڈچ کوچ رولنٹ اولٹمنز کی نگرانی میں اسلام آباد میں جاری ہے۔ گرین شرٹس دو مئی کی الصبح ملائیشیا کیلیے روانہ ہوگی ،ایونٹ میں پاکستان پہلا میچ چار مئی کو ملائیشیا جبکہ دوسرا میچ پانچ مئی کو کوریا کیخلاف کھیلے گا۔ پاکستان تیسرا میچ جاپان سے 7مئی، چوتھا 8مئی کو کینیڈا اور آخری میچ 10مئی کو نیوزی لینڈ سے میچ کھیلے گا۔ ایونٹ کا فائنل گیارہ مئی کو کھیلا جایگا۔پاکستان نے پچھلے ایونٹ میں برائونز میڈل جیتا تھا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی