i کھیل

کولکتہ لیڈی ڈاکٹر ریپ کیس، بالی ووڈ ستاروں نے بھی انصاف کا مطالبہ کردیاتازترین

August 16, 2024

بھارتی شہر کولکتہ میں لیڈی ڈاکٹر ریپ کیس کا انسانیت سوز واقعہ احتجاجی مظاہروں کے باعث شدت اختیار کرگیا جہاں بھارتی عوام خواتین کے تحفظ میں حکومت کی ناکامی پر سوال اٹھاتے نظر آرہے ہیں۔ بھارت میں اس وقت سوشل میڈیا پر وی وانٹ جسٹس اور جسٹس فار نومیتا کے ہیش ٹیگ سوشل میڈیا پر ٹرینڈ کررہے ہیں جن میں اب عام عوام کے ساتھ ساتھ بھارتی میڈیا انڈسٹری کے بڑے ستارے بھی شامل ہوگئے۔اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں اداکارہ کرینہ کپور خان نے 12 سال پہلے ہونے والے دہلی گینگ ریپ کیس کو یاد کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا کہ کب تک ہم اسے طرح صرف انصاف ہی مانگتے رہیں گے، اب انصاف ہونا چاہیے۔ اداکارہ عالیہ بھٹ نے اپنی انسٹا پوسٹ میں اداکارہ کا کہنا تھا کہ دہلی گینگ ریپ کیس کے بعد ایک مرتبہ بھر اسی طرز کا واقعی یہ ثابت کرتا ہے کہ خواتین آج بھی کہیں محفوظ نہیں ہیں، افسوس ایک دہائی گزرنے کے بعد بھی کچھ نہیں بدلا۔اداکارہ پریتی زنٹا نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں کہا کہ بھارت دنیا کی پانچویں بڑی معیشت ہے لیکن آج بھی ہم خواتین کے حقوق فراہم کرنے میں ناکام ہیں۔انہوں نے التجا کی کہ خدارا ملزموں کو عزت دینا بند کی جائے اور خواتین کا تحفظ یقینی بنانے کے سخت قوانین منظور کیے جائیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی