i کھیل

کوچ سلمان بٹ پر پابندی کیس، ایتھلیٹکس فیڈریشن کی درخواست خارجتازترین

December 19, 2025

اسلام آباد ہائی کورٹ نے اولمپک چیمپین ارشد ندیم کے کوچ سلمان اقبال بٹ پر عائد پابندی ختم کرنے کے فیصلے کے خلاف پاکستان ایتھلیٹکس فیڈریشن کی درخواست خارج کر دی۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس ارباب محمد طاہر نے پاکستان ایتھلیٹکس فیڈریشن کی جانب سے دائر درخواست مسترد کرتے ہوئے پاکستان سپورٹس بورڈ کو ہدایت کی کہ وہ ایتھلیٹکس فیڈریشن کی فیصلے کیخلاف اپیل سن کر قانون کے مطابق فیصلہ کرے۔عدالت نے اپنے حکم میں کہا کہ پی ایس بی بورڈ رواں ماہ اپیل سننے کے بعد حتمی فیصلہ کرے۔ پاکستان ایتھلیٹکس فیڈریشن نے کوچ سلمان بٹ پر تاحیات پابندی عائد کی تھی، تاہم سینیٹر پرویز رشید کی سربراہی میں پاکستان سپورٹس بورڈ کے ایڈجوڈیکیٹر نے سلمان اقبال بٹ پر عائد پابندی ختم کرتے ہوے اسے غیر آئینی قرار دیا تھا جس کے خلاف پاکستان ایتھلیٹکس فیڈریشن نے ایس بی ایڈجوڈیکیٹر کے فیصلے کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی