سہ ملکی سیریز کے دوسرے میچ میں جنوبی افریقا کے متبادل کھلاڑی کے طور پر کوچ فیلڈنگ کیلئے میدان پر اتر آئے۔لاہور میں کھیلے گئے سہ ملکی سیریز کے دوسرے میچ میں فیلڈنگ کوچ وانڈیل گواوو کو کچھ وقت کیلئے میدان پر فیلڈنگ کرتے ہوئے دیکھا گیا، جس نے دنیا کو چونکا دیا۔ جنوبی افریقا کے فیلڈنگ کوچ نیوزی لینڈ کی بیٹنگ کے 37ویں اوور میں میدان میں دیکھا گیا، جب کیمروں نے انکو فیلڈنگ کرتے دیکھا تو شائقین حیران رہ گئے۔ یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ پروٹیز کوچ کو بطور کھلاڑی کام کرنا پڑا ہو، گزشتہ سال اسی طرح کے ایک واقعے میں جنوبی افریقہ کے بیٹنگ کوچ جے پی ڈومنی آئرلینڈ کے خلاف ون ڈے میچ میں متبادل فیلڈر کے طور پر سامنے آئے تھے کیونکہ ان کے کئی کھلاڑی بیماری کی وجہ سے باہر ہوگئے تھے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی