نیوزی لینڈ کی ٹیم انگلینڈ کے خلاف ویلنگٹن ٹیسٹ میں فالو آن کا شکار ہو گئی ، میزبان ٹیم کو اننگز کی شکست سے بچنے کے لئے مزید 24 رنز درکار ہیں،ویلنگٹن ٹیسٹ کے تیسرے روز کیویز ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 209رنز بنا کر آئوٹ ہو گئی ، کپتان ٹم ساتھی نے 73رنز کی اننگ کھیلی ، ٹام بلنڈل 38رنز کے ساتھ دوسرے نمایاں بیٹر رہے جبکہ انگلش ٹیم کی جانب سے سٹورٹ براڈ نے چار ، جیمز اینڈرسن اور جیک لیچ نے تین ، تین کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا،میزبان ٹیم کو پہلی اننگز میں 226رنز خسارے کا سامنا کرنا پڑا ، فالو آن کے بعد نیوزی لینڈ کے بیٹرز نے قدرے بہتر بیٹنگ کی اور کھیل کے اختتام پر 3 وکٹوں کے نقصان پر 202رنز بنا لئے ، ٹام لیتھم نے 83اور ڈیون کونوے نے 61رنز کی عمدہ اننگز کھیلی،کین ولیمسن 25اور ہینری نکولس 18رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں جبکہ انگلینڈ کی طرف سے جیک لیچ نے دو اور جو روٹ نے ایک وکٹ حاصل کی ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی