بھارتی اداکارہ حنا خان نے کینسر سے جنگ لڑنے کے دوران انسٹاگرام کو اپنے جذبات مداحوں تک پہنچانے کا بہترین ذریعہ بنالیا۔اداکارہ نے حال ہی میں چند انسٹا اسٹوریز جاری کی ہیں جن میں سے ایک مسجد میں وضو کرنے کے مقام کی ہے اور اس کے ساتھ لکھا کہ وہ رب تھام لے تو دنیا والے چاہ کر بھی نہیں گرا سکتے۔ایک اور اسٹوری میں کھڑکی سے باہر ہوتی بارش نظر آرہی ہے جبکہ شیشے پر بارش کا پانی بھی بہتا دکھ رہا ہے۔ اس کے ساتھ حنا خان نے لکھا کہ چلیں پریشانی کو نظر انداز کر کے اچھی دنوں میں چلتے ہیں۔علاوہ ازیں ایک بک کے صفحے پر لکھا اقتباس بھی شیئر کیا جس میں تحریر تھا کہ لوگ کہتے ہیں کہ آپکو بچانے کوئی نہیں آئیگا لیکن میری مدد کرنے کیلئے کچھ لوگ آئے چاہے پھر ایسا کرنے کا انکا ارادہ تھا نہیں، کیونکہ مدد کسی بھی طرح کی ہوتی ہے کسی انجان کی مسکراہٹ، مصنف کے الفاظ، کسی گانے کی شاعری یا دوست کی توجہ، ہم روز کسی نہ کسی صورت میں ایک دوسرے کی مدد کرتے ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی