i کھیل

کھیل سے دھڑ ا بندی کو ختم کرنا ہے، کھیلوں کو سیاست سے پاک رکھیں،احسن اقبالتازترین

May 17, 2024

وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ اسکوائش کورٹ کی تعداد میں اضافہ کیا جائیگا ، کھیل سے دھڑ ا بندی کو ختم کرنا ہے،سوئمنگ میں میاں بیوی اکٹھے چلے گے، اسکا جواب قومی اسمبلی میں دے رہا ہوں،،اگلے سال سیف گیمز کرینگے۔وفاقی وزیر احسن اقبال نے سپورٹس ریواوئل قومی کانفرنس کی افتتاحی تقریب میں شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسکوائش کورٹ کی تعداد میں اضافہ کیا جائیگا بنیادی انفراسٹیکچر ہی نہیں ہے ،مستقبل کی منصوبہ بندی کر کے دیگر کھیلوں میں انفراسٹیکچر ،بین الصوبائی وزارت سے آپ فائدہ اٹھا سکتے ہیں ترقیاتی بجٹ میں آپ کی مدد کر سکتے ہیں ملک کو دوبارہ اس مقام پر لیکر جائیں، کھیل سے دھڑ ا بندی کو ختم کرنا ہے۔ انہوں نے کہا ہاکی کے اندر دو گروپ بنے پھر ان گروپوں کو ہدایت کی اور ممکن بنا کر سب کو اکٹھا کیا،میرٹ پر ایک ٹیم بنائی اور اسکا فائدہ ہوا اذلان شاہ کپ کا فائنل کھیلا ،تمام فیڈریشنز کے ساتھ میٹنگ رکھی ہے تاکہ فیڈریشنز کو مضبوط کیا جائے ۔ انہوں نے کہا سوئمنگ میں میاں بیوی اکٹھے چلے گے، اسکا جواب قومی اسمبلی میں دے رہا ہوں ،اگلے سال سیف گیمز کرینگے اور اس سال خصوصی فنڈز دیئے جائینگے تاکہ نیشنل گیمز ہو سکیں ۔ احسن اقبال نے کہا بڑے پیمانے بڑی سطح پر سیف گیمز کی تیاری کے لیے نیشنل گیمز کروائینگے ،سپورٹس کے لئے انڈولمنٹ فنڈز قائم کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا سپورٹس سٹی بنانے پر مجھے جیل بھیجا گیا تین ارب کا منصوبہ سوا پانچ ارب روپے کا اب بنے گا ،کیا اس کا بل میں اڈیالہ جیل بھیجو یا پھر پاکستانی عوام دینگے ۔ انہوں نے کہا کھیل پاکستان کی میراث ہے میدان میں پاکستان کا زندہ باد کا نعرہ لگتا ہے ،کھیلوں کو سیاست سے پاک رکھیں، ہمارے دفاع کے ادارے ایک مقصد کے ساتھ ڈیوٹی دیتے ہیں ،ہمارے کھلاڑیوں کا مشن سبز ہلالی پرچم کو بلند کرنا ہے ،چوبیس کروڑ عوام کی دعائیں اور تعاون ہر پاکستانی ٹیم کے ساتھ ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی