پاکستان کے سابق کرکٹر عتیق الزماں نے ٹی ٹونٹی ٹیم میں بابر اعظم اور محمد رضوان کی بطور اوپنرز بحالی پر عبوری وائٹ بال ہیڈ کوچ عاقب جاوید سے سوال کیا۔ جنوبی افریقہ کے خلاف پہلے T20I میں پاکستان نے 184 رنز کے مشکل تعاقب میں بابر اور رضوان کی جوڑی کے ذریعے اننگز کا آغاز کیا جس کے نتیجے میں صائم ایوب تیسرے نمبر پر آ گئے اور اس کے بعد عثمان خان چوتھے نمبر پر آ گئے۔تاہم یہ جوڑی دورہ کرنے والی ٹیم کے لیے سود مند ثابت نہیں ہوئی کیونکہ اس نے 16 رنز کا سست آغاز دیا، جس کا اختتام اسٹار بلے باز بابر اعظم کے تیسرے اوور میں چار گیندوں پر صفر کی خفت سے دوچار ہونے پر ہوا۔عتیق الزمان نے ایکس (سابقہ ٹویٹر) پر ایک پوسٹ میں سوال کیا کہ کیا عاقب جاوید صاحب نے خود نہیں کہا کہ بابر اور رضوان 150،160 رنز کے ہدف کے تعاقب کرنے تک ٹھیک ہیں لیکن 180+ نہیں؟ اور اب ان کی کوچنگ کے تحت وہ اب بھی 180+ کے ہدف کے تعاقب میں کھیل رہے ہیں"۔
کریڈٹ : انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی