i کھیل

خواجہ افتخار میموریل ٹینس چیمپئن شپ کا کوارٹر فائنل رائونڈ مکمل ،عقیل خان، مزمل مرتضی،محمد شعیب سیمی فائنلز میں پہنچ گئےتازترین

December 19, 2024

خواجہ افتخار احمد میموریل نیشنل رینکنگ ٹینس چیمپئن شپ کا کوارٹر فائنل رائونڈ مکمل ہوگیا، عقیل خان، مزمل مرتضی،محمد شعیب نے حریف کھلاڑیوں کو شکست دیکر مینز سنگلز کے سیمی فائنل رائونڈ میں جگہ بنا لی۔اسپورٹس بورڈ پنجاب ٹینس کورٹس پر جاری خواجہ افتخار احمد میموریل نیشنل رینکنگ ٹینس چیمپئن شپ کیمینز سنگلز کوارٹر فائنل میں عقیل خان نے ابو بکر طلحہ کو 3-6، 0-6 سے شکست دی، مزمل مرتضی نے یوسف کو2-6، 3-6سے ہرایا، برکت اللہ نے ایم عابد کو 3-6، 1-6سیجبکہ محمد شعیب نے احمد نائل کو زیر کرتے ہوے سیمی فانل کیلے کوالیفای کیا۔لیڈیز سنگلز پری کوارٹر فائنل میں، شیزا ساجد نے زارا خان کو0-6، 0-6سے، مہک کھوکھر نے فجر فیاض کو 1-6، 2-6سے زنیرا، عشنا سہیل نے نور ملک کو 2-6، 0-6سے لبیکہ درہ نے لائبہ اقبال کو 4-6، 7-6، 3-6سے ہرایا۔ بوائز انڈر 18 پری کوارٹر فائنل میں حمزہ رومان نے حیدر علی رضوان کو 6-1، 6-4 سے، شہریار انیز نے محمد یحیی کو 6-2، 6-3 سے، احتشام ہمایوں نے ایس مہد شہزاد کو 6-0، 6-3 سے، اور بلال عاصم نے عبدالباسط کو 6-1، 6-0 سے ہرایا۔مکسڈ ڈبلز کوارٹر فائنل میں اعصام الحق اور عشنا سہیل نے یوسف خلیل اور راحت العین کو 3-6، 3-6سے، نور ملک اور محمد عابد نے شیزا ساجد اور برکت اللہ کو 2-6، 1-6، سارہ منصور اور محمد شعیب نے ایس عائشہ شاہد اور شہرزوے ملک کو 0-6، 0-6جبکہ آمنہ علی اور عبداللہ عدنان نے مہک کھوکھر اور عقیل خان کو 3-6، 6-3، 6-7سے شکست دی۔

کریڈٹ : انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی