اداکارہ ژالے سرحدی نے سوال کیا ہے کہ اگر معروف ڈراما ساز خلیل الرحمن قمر کی وائرل ہونے والی نامناسب ویڈیوز بندوق کے زور پر بنائی گئی تھیں تو وہ صاف کیوں نہیں تھیں؟ ایک پوڈ کاسٹ انٹرویو کے دوران اداکارہ کا کہنا تھا کہ جس طرح ڈراما ساز کہہ رہے ہیں کہ ان کی بندوق کے زور پر ویڈیوز بنائی گئیں، اسی طرح آمنہ عروج لڑکی بھی دعوے کر رہی ہیں کہ وہ مجبور تھیں۔انہوں نے یہ بھی سوال اٹھایا کہ ڈراما ساز اور لڑکی کے دعوئوں کے مطابق دونوں کو بندوق کے زور پر یرغمال بنایا گیا لیکن وہ بندوقیں نظر نہیں آ رہیں کیوں؟ژالے سرحدی نے مزید سوال کیا اور کہا کہ لوگ بھی یہی پوچھنا چاہتے ہیں کہ اگر ڈراما ساز کے سر پر بندوق رکھ کر ان سے ویڈیوز بنوائی گئیں تو وہ صاف کیوں نہیں تھیں؟انہوں نے مزید سوال اٹھایا کہ پھر وہ ویڈیوز خفیہ کیمروں سے کیوں بنائی گئیں؟ کیمرا سامنے ہونے چاہیے تھے۔ژالے سرحدی کے مطابق جس طرح تاوان کے لیے اغوا کیے گئے لوگوں کی ویڈیوز ہوتی ہیں، خلیل الرحمن قمر کی بھی اسی طرح کی کوئی ویڈیو ہوتی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی