i کھیل

خیبرپختونخوا نے بین الصوبائی چک بال چیمپئن شپ کے فائنل میں پنجاب کو شکست دیکر چمپئن ٹرافی اپنے نام کرلیتازترین

March 17, 2023

خیبرپختونخوا کے چک بال ٹیم کھلاڑیوں نے شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کرکے بین الصوبائی چک بال چیمپئن شپ کے فائنل میں پنجاب کو شکست دیکر چمپئن ٹرافی اپنے نام کرلی۔ جبکہ آزاد کشمیر کی ٹیم نے تیسری پوزیشن حاصل کرلی۔ اختتامی تقریب کی مہمان خصوصی کمشنر فیصل آباد کمشنر مسز صلوت تھیں۔ انکے ہمراہ ڈائریکٹر جنرل فیصل آباد ڈویلپمنٹ اتھارٹی محمد آصف چوہدری، ڈویژنل سپورٹس آفیسر رانا حماد اقبال، سیکرٹری پاکستان چک بال فیڈریشن عمانوائل اسد اور دیگر آفیشلز بھی موجود تھے۔ ڈویژنل سپورٹس ڈیپارٹمنٹ، فیصل آباد ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ایف ڈی اے) اور پاکستان چک بال فیڈریشن کے اشتراک سے تیسری بین الصوبائی چک بال چیمپیئن شپ (بوائز) کریسینٹ سپورٹس کمپلیکس میں کھیلی گئی۔ پنجاب (کلر)، پنجاب (وائٹ)سندھ، بلوچستان، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، آزاد کشمیر اور اسلام آباد کی ٹیموں نے حصہ لیا۔ چمپئن شپ کے سیمی فائنل میچز میں خیبر پختونخوا اور پنجاب کے کھلاڑیوں بہترین کھیل پیش کرکے فائنل تک رسائی حاصل کرلی جبکہ فائنل میں دونوں ٹیموں کے مابین سخت کانٹے دار مقابلہ ہوا۔ جس میں خیبرپختونخوا کی ٹیم نے 54 _58 سکور سے پنجاب کو شکست دی۔

خیبر پختونخوا کے مردوں کی ٹیم اس وقت نیشنل چمپین، بیچ نیشنل چمپئن اور بین الصوبائی چمپئن ہے۔ بین الصوبائی چک بال چمپئن شپ کے اختتام پر بہترین پروگرام کا انعقاد کیاگیا تھا۔ مہمان خصوصی کمشنر فیصل آباد مسز صلوت جب تقریب میں شرکت کیلئے پہنچیں، تو لڈی ڈانس اور ڈھول کی تھاپ پر ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا اور فائنل مقابلے کی ٹیموں سے تعارف کرایا گیا۔ کمشنر از صلوت نے چمییئن شپ جیتنے پر خیبر پختونخوا کی ٹیم کو مبارکباد دی اور بین الصوبائی چیمپئن شپ کے کامیاب انعقاد پر منتظیمن کی کاوشوں کو سراہا۔انہوں نے کہا کہ صوبائی سطح کے یہ مقابلے قومی یکجہتی اور ملی اتحاد کی علامت ہیں۔ جن کے ذریعے ایک دوسرے کی کھیلوں کی مہارتیں سیکھنے کا موقع ملتا ہے اور ملکی سطح پر ٹیلنٹ ابھر کرسامنے آنے کے علاوہ صوبائی ہم آہنگی کو فروغ حاصل ہوتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ کھیلوں کے انعقاد سے نوجوانوں کی صلاحیتوں میں اضافہ ہوتا ہے بلکہ ان میں ہار جیت کا حوصلہ بھی پیدا ہوتا ہے۔ انہوں نے کھلاڑیوں کی چستی اور مہارتوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ انشاء ء اللہ ایسے مقابلے باقاعدگی سے منعقد ہونگے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ڈویژنل انتظامیہ کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کے لئے بہترین اقدامات اٹھائے گی اور آئندہ بھی بھرپور معاونت فراہم کرے گی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی