i کھیل

کچھ پاکستانی کھلاڑی بھارت کے خلاف جیتنے کی کوشش میں نہیں ، آئوٹ ہونے کے ڈر سے آئوٹ ہوئے،مائیکل کلارکتازترین

February 25, 2025

سابق آسٹریلوی کپتان مائیکل کلارک نے پاکستان کی بھارت کے خلاف شکست پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ کچھ پاکستانی کھلاڑی بھارت کے خلاف جیتنے کی کوشش میں نہیں بلکہ آئوٹ ہونے کے ڈر سے آئوٹ ہوئے۔ایک پوڈکاسٹ میں تبصرہ کرتے ہوئے مائیکل کلارک کا کہنا تھا کہ ہم نے کوئی گیند گرنے سے پہلے یہ دیکھ لیا تھا کہ پاکستان کو اپنے گھر میں ہونے والے اتنے بڑے ایونٹ اور توقعات کا پریشر برداشت کرنے میں مشکلات کا سامنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ انہیں سمجھ نہیں آئی کہ پاکستان نے صرف ایک تبدیلی کی وہ بھی فخر زمان کی انجری کی وجہ سے۔ دبئی کی کنڈیشنز اس جگہ سے بالکل الٹ تھیں جہاں وہ نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے تھے اور انہوں نے صرف ایک تبدیلی کی۔مائیکل کلارک نے حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ یقین نہیں کر سکے کہ وہ کیا دیکھ رہے ہیں۔ پاکستان نے ٹاس جیتا، بیٹنگ کی اور آپ دیکھ سکتے ہیں ان کے شاٹ سلیکشن۔ ان کے کچھ آئوٹ انڈیا کو ہرانے کی کوشش نہیں بلکہ آئوٹ ہونے کے ڈر سے ہوئے۔ آپ انڈیا سے مقابلے کی کوشش نہیں کرتے ہیں آپ انڈیا کو ہرانے کی کوشش کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پہلی اننگز کے بعد میچ ختم ہو چکا تھا، پاکستان نے مناسب رن ہی نہیں بنائے۔ انڈیا ہدف کے تعاقب کے لیے آنے سے پہلے ہی جیت چکا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی