کارپوریٹ چیلنج کرکٹ کپ کا فائنل سنسنی مقابلے کے بعد نو و امیڈ نے جیت لیا،رواں سیزن میں مسلسل دوسری بار نو و امینڈ نے نیٹ سول کو ہرا کر ٹرافی جیتی ہے ۔ اظہر علی کرکٹ اکیڈی ویلنشیاء ٹائون گرائونڈ میں کھیلے گئے میچ میں نووا میڈ اور نیٹ سول کی ٹیمیں رواں سیزن میں مسلسل دوسری بار فائنل میںمد مقابل ہو ئیں۔ نیٹ سول نے پہلے کھیلتے ہوئے ایک 166 رنز کا مجموعہ جوڑا ۔ہدف کے تعاقب میں میدان میں اترنے والی نووا میڈ نے عمیر اکرم کی 77رنز کی شاندار بلے بازی کی وجہ سے آخری گیند پر ہدف حاصل کر کے میچ جیت لیا۔ عمیر اکرم کوفا ئنل کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا ۔ ایونٹ کے چیف آرگنا ئز رفہیم مختار بٹ نے اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ رواں سیزن شاندار ر ہا ،تین ٹورنامنٹس میں سے دو ہو چکے ہیں اور ایک ٹور نامنٹ عید الفطر کے بعد منعقد کرایا جائے گا۔ فائنل کی فاتح اور رنر اپ ٹیموں کے کپتانوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فائنل مقابلہ بہت شاندار رہا ، بہترین ٹورنامنٹ کا انعقاد کرانے پر ساری ٹیمیں فہیم مختار بٹ کی شکر گزار ہیں۔ فا ئنل میچ کی اختتامی تقریب کے موقع پر ٹورنامنٹ کے چیف آرگنا ئزر فہیم مختار بٹ نے دیگر مہمانوں کے ہمراہ کھلاڑیوں کو میڈلز ٹرافیز اور دیگر انعامات سے نوازا ۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی