i کھیل

کالکی کے میکرز کا میڈیا ہاس پر 25 کروڑ کا ہرجانہ دائرتازترین

July 19, 2024

بھارت کی بلاک بسٹر فلم کالکی 2898 AD کے حوالے سے غلط تاثر پھیلانے کی ایکس پوسٹ کا رد عمل دیتے ہوئے فلم میکرز نے بھارت کی ریاست کولکتہ میں مقیم دو افراد کو قانونی نوٹس بھیج دیا۔بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق کولکتہ کے شہری سومیت کڈیل اور روہت جیسوال کو فلم کے خلاف ایکس پر پوسٹ کرنا مہنگا پڑ گیا۔فلم کالکی 2898 ADکی لیگل ٹیم دونوں افراد کے خلاف 25 کروڑ روپے کا ہرجانہ دائر کرکے قانونی نوٹس بھیج دیا۔فلم کالکی کی ٹیم نے نوٹس کے حوالے سے اپنا موقف دیتے ہوئے کہا کہ سمومہ کریٹکس نامی اکانٹ کے مالک سومیت کڈیل اور روہت جیسوال نے اپنی ایکس پوسٹ میں دعوی کیا تھا کہ فلم کالکی 2898 AD کے میکرز جان بوجھ کر فلم کی کامیابی کے جعلی اعداد و شمار مداحوں کے سامنے پیش کر رہے ہیں۔ میکرز نے مزید کہا کہ سمومہ کریٹکس کی پوسٹ کو اب تک کئی افراد دیکھ چکے ہیں جس سے فلم کی ساکھ کو عالمی سطح پر کافی نقصان پہنچا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی