i کھیل

ٹک ٹاکر جنت مرزا نے 27ویں سالگرہ جاپان میں منا لیتازترین

September 14, 2024

پاکستانی ٹک ٹاکر اور اداکارہ جنت مرزا نے جاپان میں اپنی 27 ویں سالگرہ منالی۔اداکارہ جنت مرزا ان دنوں عالمی فیشن انڈسٹری میں اپنا ڈیبیو دینے کیلئے جاپان میں موجود ہیں جہاں انہوں نے جاپانی ماڈلنگ ایجنسی کے لیے ریمپ واک کیا اور جھلکیاں اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کیں۔ٹک ٹاک پر اپنے حسن کے جلوے بکھیرنے کے بعد جنت مرزا نے کسی ڈراموں میں نہیں بلکہ فلم 'تیرے باجرے دی راکھی 'کے ذریعے اداکاری کی دنیا میں قدم رکھا تاہم انکی یہ فلم بد قسمتی سے فلاپ ہوگئی۔اداکاری کی دنیا میں اپنی قسمت آزمانے کے بعد جنت مرزا نے بطور ماڈل اپنے حسن کے جلوے بکھیرے اور عالمی سطح پر اپنے فن کا لوہا منوانے جاپان کا رخ کرلیا۔ان دنوں اداکارہ و ٹک ٹاکر جنت مرزا جاپان میں اپنے ماڈلنگ کیرئیر کے ساتھ ساتھ کوالٹی ٹائم بھی گزار رہی ہیں اور ساتھ ہی انہوں نے اپنی 27ویں سالگرہ بھی جاپان میں مناکر دلکش تصاویر سوشل میڈیا کی زینت بنادیں۔فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر جنت مرزا نے چند تصاویر کا کولاج جاری کیا جس میں انہیں جاپان کی سڑکوں پر موج مستی کرتے دیکھا گیا۔منی کیک کیساتھ جنت مرزا نے 12 بجتے ہی اپنی سالگرہ منائی اور لذیز کھانا انجوائے کرکے اپنی سالگرہ کو یادگار بنادیا۔دلکش تصاویر جاری کرتے ہوئے برتھ ڈے گرل نے کیپشن میں خود کو ہی سالگرہ کی مبارک باد دی اور اپنی تمام تر عادات کا انکشاف بھی کردیا۔انہوں نے لکھا کہ،'رات کے 12 بجے ہیں، سالگرہ مبارک ہو اس بیوی جیسی لڑکی کو جو دو قطبی ،خیالی دنیا میں رہنے والی، ریڈ فلیگ،چھوڑ دیے جانے کے ڈر والی،حسد کرنے والی، بے ترتیب، ہمیشہ سوچوں میں ڈوبی رہنے والی ،ہر بات پر رونے والی، سارا دن سونے والی، ذہنی بیمار، کیفین کی دیوانی ،جلدی بور ہونے والی، موڈ بدلنے والی اور او سی ڈی کا شکار۔کیونکہ سالگرہ کی خوشیوں کے ساتھ یہ سب خوبیاں بھی مجھ کو منفرد بناتی ہیں۔جنت مرزا نے مزید لکھا کہ،'شکریہ کہ آپ سب میرے ساتھ بنے رہتے ہیں۔میں آپ سب سے بہت محبت کرتی ہوں۔'اداکارہ نے بتایا کہ،'یہ رات 12 بجے کی بے ترتیب تصاویر ہیں، کل رات اچھی تصاویر پوسٹ کرنے کی کوشش کروں گی شب بخیرزندگی کا بہترین وقت گزار رہی ہوں۔'دوسری جانب جنت مرزا کو دیگر ٹک ٹاکر سمیت لاکھوں فینز کی جانب سے بھی سالگرہ کی مبارکباد موصول ہورہی ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی