بھارتی کرکٹر کے ایل راہول اور بالی اداکارہ اتھیا شیٹی نے پہلی بار اپنی نومولود بیٹی کی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کر دی اور بچی کا نام بھی بتا دیا۔بیٹی کی پیدائش کے تقریبا ایک ماہ بعد کے ایل راہول اور اتھیا شیٹی نے اپنی نومولود بیٹی 'ایواراہ' کی پہلی تصویر انسٹاگرام پر مداحوں کے ساتھ شیئر کی۔تصویر میں کے ایل راہول اور اتھیا بچی کو تھامے ہوئے ہیں ، اگرچہ جوڑے نے بچی کا چہرہ ظاہر نہیں کیا، مگر تصویر کے ساتھ ایک محبت بھرا کیپشن لکھا۔کے ایل راہول اور اتھیا نے لکھا کہ ہماری بیٹی ' ایواراہ' ، ہمارا سب کچھ ،جس کا مطلب ہے خدا کا تحفہ ۔ یاد رہے کہ اتھیا اور راہول نے جنوری 2023 میں شادی کی تھی اور جوڑے کے ہاں رواں سال 24 مارچ کو بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی۔اتھیا شیٹی بالی وڈ کے معروف اداکار سنیل شیٹی کی بیٹی ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی