i کھیل

جرمن کھلاڑی الکے گنڈوگن کا بین الاقوامی فٹ بال سے ریٹائرمنٹ کا اعلانتازترین

August 22, 2024

جرمنی کی فٹ بال ٹیم کے کپتان الکے گنڈوگن نے بین الاقوامی فٹ بال سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا،انہوں نے یورو 2024کپ میں اپنے ملک کی قیادت کرنے کے بعد بین الاقوامی فٹ بال سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا ہے جس کی وجہ انہوں جسمانی اور ذہنی تھکاوٹ ظاہر کی ہے ،سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر اپنی پوسٹ میں گنڈوگن نے کہا کہ وہ چند ہفتوں کے غور و فکر کے بعد وہ اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ اب وقت آگیا ہے کہ اپنے قومی ٹیم کے کیریئر کو خیر آباد کہہ دیں ،انہوں نے کہا کہ میں اپنے ملک کے لئے 82بین الاقوامی میچز کھیلے جن پر مجھے بڑا فخر ہے، یہ ایک ایسی تعداد ہے جس کا میں نے خواب میں بھی نہیں سوچا تھا جب میں نے 2011میں سینئر قومی ٹیم کے لئے ڈیبیو کیا تھا ،گنڈوگن کو یورو 2024کے کوارٹر فائنل میں پہنچنے والی جرمنی کی ٹیم کو اضافی وقت کے بعد حتمی چیمپئن سپین سے ہارنے سے پہلے کپتان بنایا گیا تھا،گنڈوگن نے یورو 2024کے آغاز سے قبل مصروف شیڈول کے اثرات کو محسوس کرنے کا اعتراف بھی کیا تھا ،اس کا کہنا تھا کہ میں نے اپنے جسم اور سر میں ایک خاص تھکاوٹ محسوس کی، جس نے مجھے سوچنے پر مجبور کیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی