i کھیل

جو روٹ نے لیجنڈ کرکٹر جاوید میانداد کا ٹیسٹ ریکارڈ توڑ دیاتازترین

December 18, 2024

انگلش بیٹسمین جو روٹ نے پاکستان کے سابق لیجنڈری بلے باز جاوید میانداد کا ریکارڈ توڑ کر ٹیسٹ کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی۔انگلینڈ کے مایہ ناز بیٹسمین جو روٹ نے نیوزی لینڈ کے خلاف سب سے زیادہ ٹیسٹ رنز بنانے کا جاوید میانداد کا ریکارڈ توڑ دیا۔ انہوں نے یہ کارنامہ نیوزی لینڈ کیخلاف تیسرے ٹیسٹ کے چوتھے روز انجام دیا۔جو روٹ نے نیوزی لینڈ کیخلاف 40 اننگز کھیل کر 1925 رنز بنائے ہیں، اس سے قبل جاوید میانداد 1919 رنز کے ساتھ نیوزی لینڈ کیخلاف سب سے زیادہ ٹیسٹ رنز بنانے والے کھلاڑی تھے۔جو روٹ بھارت کے خلاف سب سے زیادہ 2846 کے ساتھ سب سے زیادہ ٹیسٹ رنز بنانے والے کھلاڑی بھی ہیں، انہوں نے پاکستان کے خلاف 2911 اور بنگلا دیش کے خلاف 1816 ٹیسٹ رنز بنائے ہیں۔جو روٹ کے پاس نیوزی لینڈ میں کسی بھی مہمان کھلاڑی کی طرف سے سب سے زیادہ 8 نصف سنچریاں بنانے کا ریکارڈ بھی ہے۔

کریڈٹ : انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی