جنوبی افریقا نے پاکستان کے خلاف 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز کیلئے اپنے 16 رکنی سکواڈ کا اعلان کر دیا۔پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کے بعد اب ون ڈے سیریز جاری ہے ۔ون ڈے سیریز ختم ہونے کے بعد پاکستان اورجنوبی افریقا کے درمیان 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلی جائے گی، سیریز کا پہلا ٹیسٹ 26 دسمبر سے سنچورین میں شروع ہوگا۔ٹیسٹ سیریز میں جنوبی افریقی ٹیم کی قیادت ٹیمبا باووما کریں گے، اس کے علاوہ دیگر کھلاڑیوں میں ڈیوڈ بیڈنگھم،کوربن بوش، میتھیو بریٹزکے، ٹونی ڈی زوری، مارکو یانسن، کیشوو مہاراج، کوینا مافاکا، ایڈن مارکرم، ویان ملڈر، سینورن متھوسامی، ڈین پیٹرسن، کاگیسو رباڈا، ریان رکلیٹن، ٹرسٹن اسٹبز، کائل ویریانے شامل ہیں۔واضح رہے کہ سپنر کیشو مہاراج پاکستان کے خلاف پہلے ون ڈے میچ سے قبل گروئن انجری کا شکار ہوئے تھے ،ان کی انجری کا جائزہ لینے کے لیے سکین ہوگا۔
کریڈٹ : انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی