معروف اداکارہ سجل علی کا کہنا ہے کہ ہمارے معاشرے میں خواتین کی زندگی کا آخر انجام شادی کو قرار دیا جاتا ہے، جبکہ شادی ایک خوبصورت رشتہ ہے اگر سپورٹ کرنے والا پارٹنر مل جائے تو شادی ضرور کرنی چاہیے۔ ایک انٹرویو میں دورانِ گفتگو ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمارے معاشرے میں بچپن سے خواتین کو یہی سکھایا جاتا ہے کہ زندگی میں کچھ بھی کر لو آخر انجام شادی ہی ہے، چاہے ماسٹرز کر لو یا کیریئر میں کچھ حاصل کر لو آخر میں شادی ہی کرنا ہے، جس کی وجہ سے اکثر خواتین کے سامنے جب بھی شادی کا ذکر کیا جاتا تو وہ جھجکتی ہیں کہ نہیں ابھی شادی نہیں، ابھی فلاں کام کرنا ہے، فلاں کام ہو جائے تو شادی کر لیں گے۔اداکارہ کے مطابق اگر آپ کو صحیح جیون ساتھی مل جائے تو شادی زندگی کا ایک خوبصورت حصہ ہے اور اگر زندگی کے کسی بھی حصے میں یہ محسوس ہو کہ آپ کو وہ شخص مل گیا ہے جس کے ساتھ زندگی گزاری جاسکتی ہے تو دیر نہیں کرنی چاہیے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی