i کھیل

جاوید میانداد کی ہاتھ نہ ملانے پر بھارتی انڈر 19 کرکٹ ٹیم پر کڑی تنقیدتازترین

December 22, 2025

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان جاوید میانداد نے کہا ہے کہ بھارت انڈر 19 کرکٹ ٹی نے ہاتھ نہ ملاکر اپنے بڑوں کی طرح تنقید کی زد میں ہیں۔اپنے بیان میں جاوید میانداد نے کہا کہ جب ہاتھ نہیں ملانا تھا تو کھیلنے کیوں آئے تھے، بھارتی ٹیم کا رویہ نریندر مودی کی وجہ سے ہے، بھارت کو چاہئے کہ پاکستان کیساتھ دو طرفہ کرکٹ کھیلے، سنیل گواسکر سمیت تمام سابق بھارتی کرکٹر سے کہوں گا کہ وہ نریندر مودی کو سمجھائیں۔سابق قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان نے کہا کہ بھارت اور پاکستان کا پورا میچ دیکھا، میچ کے دوران لڑکوں نے بہت جان لڑائی، ان کا جوش نظر آیا، یہ جوش اور جذبہ ہی جیت دلاتا ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ لوگوں نے پیسہ کمانے کی خاطر میری صحت کے حوالے سے جھوٹی خبریں چلائیں، میں نے پبلک اویرنیس کیلئے ویڈیو بنائی تھی، میں مکمل فٹ اور صحت مند ہوں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی