سابق پاکستانی لیجنڈری بیٹر جاوید میانداد کے شارجہ کے میدان میں لگائے گئے تاریخی چھکے کو 39 برس مکمل ہو گئے۔جاوید میانداد نے 18 اپریل 1986 کو آسٹریلیشیا کپ کے فائنل میں بھارت کے بولر چیتن شرما کو آخری گیند پر چھکا لگایا اور پاکستانی ٹیم کو تاریخی جیت دلائی تھی۔پاکستان کو فتح کیلئے آخری گیند پر 4 رنز درکار تھے، تاریخی چھکے نے پاکستان کو آسٹریلیشیا کپ کا ٹائٹل جتوایا، شائقین کرکٹ جاوید میانداد کے چھکے کو 39 برس بعد بھی نہیں بھول پائے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی