بھارتی فلم انڈسٹری کے معروف فلم نگار، منظر نامہ نگار اور گیت کار اور مصنف جاوید اختر مداحوں کو اپنا اسٹرگل کا دور بتاتے ہوئے آبدیدہ ہوگئے۔بھارتی میڈیا کو دیئے جانے والے اپنے ایک حالیہ انٹرویو کے دوران گفتگو کرتے ہوئے معروف فلم رائٹر جاوید اختر فلم بگری میں اپنی جدوجہد کو یاد کرکے جذبات پر قابو نہ رکھ سکے۔اپنے انٹرویو میں جاوید اختر کا کہنا تھا کہ ہر انسان کا ایک ایسا وقت ضرور ہوتا ہے جو وہ کبھی نہیں بھول سکتا میرا بھی ایک ایسا مشکل وقت تھا جب پیسے نہ ہونے کی وجہ سے مجھے بھوکا رہنا پڑتا تھا میں آج تک اس بھوک کو نہیں بھول پاتا۔ جاوید اختر کا کہنا تھا کہ میں وہ وقت بھولنا چاہتا ہوں لیکن بھول نہیں پاتا کیونکہ اس وقت میں اتنا بت بس تھا کہ میرے پاس کھانا کھانے اور کپڑے خریدنے تک کے لیے پیسے نہیں ہوا کرتے تھے۔انہوں نے مزید کہا کہ مجھے یاد ہے کہ میں اہتی زیادہ تھکن ہونے کے باوجود بھی نیندکیلئے ترستا تھا۔ آج اتنی آسائشیں دیکھتا ہوں تو سوچتا ہوں کہ ماضی میں وہ کہاں تھیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی