i کھیل

ٹیسٹ سکواڈ میں پہلی بار شامل کیے جانیوالے حریرہ نے 24 فرسٹ کلاس ،10 ون ڈے اور چھ ٹی 6 میچز کھیلےتازترین

June 17, 2023

ٹیسٹ سکواڈ میں پہلی بار شامل کیے جانے والے محمد حریرہ نے 24 فرسٹ کلاس میچوں کے علاوہ 10 ون ڈے اور چھ ٹی 6 میچز کھیلے ہیں۔ حریرہ کی سلیکشن مسلسل عمدہ کارکردگی کی وجہ سے ہوئی، وہ گزشتہ 2 قائداعظم ٹرافی میں سب سے زیادہ رنز بنانیوالے بیٹر تھے، 2022-23کی قائداعظم ٹرافی میں سیالکوٹ سے تعلق رکھنے والے 21 سالہ محمد حریرہ ایک ہزار رنز بنانے والے واحد بیٹر تھے، انہوں نے گیارہ میچوں میں 4 سنچریوں اور دو نصف سنچریوں کی مدد سے 1024رنز 73.14 کی اوسط سے بنائے تھے، ان کی شاندار کارکردگی نے ناردن کو پہلی بار فرسٹ کلاس ٹائٹل جتوانے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔ محمد حریرہ نے پاکستان شاہینز کے دورہ زمبابوے میں بھی عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا انہوں نے دورے کے 2 فرسٹ کلاس میچوں میں ایک سنچری ( 178) اور ایک نصف سنچری( 64 ) کی مدد سے 242 رنز بنائے تھے۔ محمد حریرہ پاکستان میں فرسٹ کلاس کرکٹ میں ٹرپل سنچری بنانے والے دوسرے کم عمر بیٹر ہیں، سب سے کم عمری میں ٹرپل سنچری بنانے کا ریکارڈ جاوید میانداد کا ہے۔ محمد حریرہ نے 2021-22کے سیزن میں ناردن کی طرف سے بلوچستان کے خلاف سٹیٹ بینک گرانڈ کراچی میں 343 گیندوں پر311 رنز سکور کیے تھے اور ناردن کی اننگز اور 170 رنز کی جیت میں کلیدی کردار ادا کیا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی