i کھیل

ڈیپارٹمنٹل سپورٹس بحالی، وزیراعظم کی ہدایات پر عملدرآمد نا ہوسکاتازترین

September 07, 2024

ملک میں ڈیپارٹمنٹل کھیلوں کی بحالی کا معاملہ، وزیراعظم کی ہدایات کے باوجود ڈیپارٹمنٹ سپورٹس کی بحالی کیلے وزارت بین الصوبای رابطہ عملی اقدامات کرنے میں تاحال ناکام رہی، وزیراعظم کے احکامات کو عملی جامہ پہنانے میں وزارت نے دو سال ضائع کر دیے۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی سیکرٹری وزارت بین الصوبای رابطہ ندیم ارشاد کیانی کی سربراہی میں عجلت میں ہونیوالی کانفرنس کوانتہای شارٹ نوٹس میں منعقد کیا گیا جس میں ملک میں کھیلوں کے فروغ کیلیخدمات سر انجام دینے والے اہم اداروں نے شرکت نہیں کی جبکہ کانفرنس کا مقام پہلے گن اینڈ کنٹری کلب تھا جسے اچانک تبدیل کرکے مقامی ہوٹل میں منتقل کر دیا گیا۔بیوروکرسی نے اپنی نااہلی چھپانے اورکاغذی کاروای کرنے کیلے میڈیا سے چھپ کر کانفرنس کی۔ کانفرنس میں شریک ذراع نے بتایا کہ وزارت بین الصوبای رسبطہ کی جانب سے منعقدہ کانفرنس صرف وقت کا ضیاع تھا کیونکہ وزیراعظم کی ہدایت کے باوجود متعدد ڈیپارٹمنٹس فٹ بال، ہاکی، والی بال، باسکٹ بال، کرکٹ سمیت دیگر کھیلوں میں ٹیمیں بحال نہیں کر سکے ہیں۔ وزارت اور پاکستان سپورٹس بورڈ کے حکام نے محکمانہ کھیلوں کی بحالی کے منصوبے کو عملی جامہ پہنانے کے لیے تقریبا دو سال ضائع کر دیے۔ ابھی تک ایک انچ بھی پیش رفت نہیں ہوئی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی