قائمقام صدر مملکت سید یوسف رضا گیلانی سے پاکستان کی نوجوان کراٹے چیمپئن فاطمہ احمد خان نے ملاقات کی ۔قائمقام صدر نے فاطمہ احمد خان کو کم عمر میں کراٹے کے بین الاقوامی مقابلوں میں پاکستان کی نمائندگی کرنے پر سراہا۔قائمقام صدر نے نوجوان کراٹے کی کھلاڑی کی حوصلہ افزائی کی اور کہا کہ پاکستان کی خواتین میں بے پناہ صلاحیتیں موجود ہیں۔ نوجوان کھلاڑیوں کو تربیت اور مواقع فراہم کرنے کی ضرورت ہے۔اس موقع پر قائمقام صدر نے فاطمہ احمد خان کو تعریفی سند بھی پیش کی۔ فاطمہ احمد خان 10 ویں جماعت کی طالبہ ہیں، جاپان اور ایران میں منعقد ہونے والوں مقابلوں سمیت مختلف کراٹے ٹورنامنٹس میں شرکت کر چکی ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی