پاکستان سپورٹس بورڈ کے ڈاریکٹر جنرل شعیب کھوسو کی زیر صدارت ڈیوس کپ کے انعقاد کے انتظامات کا جازہ لینے کیلے اجلاس ہوا جس میں اسلام آباد میں کھیلے جانیوالے ڈیوس کپ کی تیاریوں کو حتمی شکل دی گی۔ اجلاس میں پاکستان ٹینس فیڈریشن کے سیکرٹری کرنل ر گل رحمن، ڈپٹی ڈاریکٹر جنرل پاکستان سپورٹس بورڈ سعید اختر، قانون نافذ کرنیوالے اداروں کے حکام نے بھی شرکت کی ۔شعیب کھوسو نے پی ایس بی حکام کو 15ستمبر سے پاکستان اور انڈونیشیا کے مابین پاکستان سپورٹس کمپلیکس کے گرین کورٹس میں کھیلے جانیوالے ڈیوس کپ گروپ ٹو ٹای کے تمام انتظامات مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوے کہا کہ پاکستان سپورٹس بورڈ کھیلوں کے انٹرنیشنل مقابلوں کے انعقاد کیلے ہر ممکن سہولیات فراہم کرے گا۔ ڈیوس کپ ٹای میں نامور ٹینس پلیر اعصام الحق قریشی پاکستان ٹیم کی قیادت کرینگے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں عقیل خان، محمد شعیب، محمد عابد، برکت اللہ شامل ہیں ۔ مصحف ضیا ڈیوس کپ ٹیم کے کوچ کے طور پر خدمات سر انجام دینگے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی