یورو کپ فٹ بال کے کوارٹر فائنل میں سپین نے جرمنی کو شکست دے کر ایونٹ کے سیمی فائنل میں جگہ بنالی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اششٹٹ گارڈ میں کھیلے گئے کوارٹر فائنل کے پہلے ہاف میں کوئی ٹیم گول نہ بناسکی، میچ کے 51 ویں منٹ میں ڈینی المو نے گول کرکے سپین کو برتری دلائی۔ جرمنی کی ٹیم نے مخالف پر کئی حملے کئے، مقررہ وقت سے ایک منٹ قبل فلورین ورٹز نے جرمنی کی جانب سے گول کرکے مقابلہ برابر کردیا۔ مقررہ وقت تک مقابلہ ایک ایک سے برابر رہا، میچ کو فیصلہ کن بنانے کے لیے 15 ،15 منٹ کے دو ہاف دیے گئے۔ سپین نے مقررہ وقت سے ایک منٹ قبل مائیکل مرنو کے گول کی بدولت برتری حاصل کی جسے جرمنی برابر نہ کرسکی۔ یوں سپین نے مقابلہ دو ایک سے جیت کر ایونٹ کے سیمی فائنل میں جگہ بنالی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی