i کھیل

ٹینس کی عالمی رینکنگ،اٹلی کے جینک سنر نے پہلی پوزیشن حاصل کر لی،نوویک جوکووچ کی دو درجے تنزلیتازترین

June 11, 2024

انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن کی طرف سے جاری کردہ ٹینس کی تازہ ترین عالمی رینکنگ میں مردوں کے سنگلز مقابلوں میں اٹلی کے ٹینس سٹار جینک سنر نے پہلی پوزیشن حاصل کرلی فرنچ اوپن چیمپئن کارلوس الکاراز کی ایک درجہ ترقی ہوئی ہے اور وہ تیسرے سے دوسرے نمبر پر پہنچ گئے ہیں جبکہ سربین ٹینس سٹار نوویک جوکووچ کی دودرجہ تنزلی ہوئی ہے اور وہ پہلی پوزیشن سے تیسرے نمبر پر چلے گئے ہیں۔ خواتین کے سنگلز مقابلوں میں فرنچ اوپن چیمپئن پولینڈ کی آئیگا سویٹیک بدستور پہلے نمبر پر براجمان ہیں۔ امریکی ٹینس سٹار کوکوگف کی ایک درجہ ترقی ہوئی ہے اور وہ تیسرے سے دوسرے نمبر پر پہنچ گئی ہیں، بیلاروس کی آریانا سابالینکا ایک درجہ تنزلی کے بعد دوسرے سیتیسرے نمبر پر چلی گئی ہیں۔ اٹلی کی جیسمین پالینی کی 6درجے ترقی ہوئی ہے۔ آئی ٹی ایف کی طرف سے جاری کردہ مینز رینکنگ میں فرنچ اوپن کے سیمی فائنلسٹ اٹلی کے جینک سنر پہلی پوزیشن حاصل کرلی ہے۔ ان کو فرنچ اوپن ٹینس کے سیمی فائنل رائونڈ میں ہسپانوی کارلوس الکاراز کے ہاتھوں شکست ہوئی تھی۔فرنچ اوپن چیمپئن کارلوس الکاراز ایک درجہ ترقی پاکر تیسرے سے دوسرے نمبر پر پہنچ گئے ہیں ، سربین ٹینس سٹار نوویک جوکووچ کی دودرجہ تنزلی ہوئی ہے اور وہ پہلی پوزیشن سے تیسرے نمبر پر چلے گئے ہیں۔

جرمنی کے الیگزینڈر زویروف چوتھے ، روسی ٹینس سٹار ڈینیئل مدویدیف پانچویں،روسی کے ہی آندرے روبلوف چھٹے،ناروے کے کیسپر رڈ ساتویں اور ڈنمارک کے ہیوبارٹ ہرکاز بدستور آٹھویں نمبر پر قائم ہیں۔ آسٹریلیا کے ایلکس ڈی مینور دو درجے ترقی پاکر گیارہویں سے نویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں جبکہ بلغاریہ کے گریگور دیمتروف بدستور دسویں نمبر پر قائم ہیں۔ادھر ویمنز سنگلز مقابلوں میں فرنچ اوپن چیمپئن پولینڈ کی آئیگا سویٹیک بدستور پہلے نمبر پر براجمان ہیں ، امریکی ٹینس سٹار کوکوگف کی ایک درجہ ترقی ہوئی ہے اور وہ تیسرے سے دوسرے نمبر پر پہنچ گئی ہیں جبکہ بیلاروس کی آریانا سابالینکا ایک درجہ تنزلی کے بعد دوسرے سیتیسرے نمبر پر چلی گئی ہیں۔ قزاخستان کی ایلینا ریبا کینا ،امریکا کی جسیکا پیگولااور مارکیٹا ونڈروسووا بالترتیب چوتھے ، پانچویں اور چھٹے نمبر پر موجود ہیں،اٹلی کی جیسمین پالینی کی 6درجے ترقی ہوئی ہے اور وہ بارہویں سے ساتویں نمبر پر پہنچ گئی ہیں۔ چین کی کن وین ژینگ آٹھویں نمبر پر ہیں ۔یونان کی ٹینس سٹار ماریا سیکاری کی دو درجہ تنزلی ہوئی ہے اور وہ ساتویں سے نویں نمبر پر چلی گئی ہیں ۔تیونس کی اونس جیبر ایک درجہ تنزلی کے بعد نویں سے دسویں نمبر پر چلی گئی ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی