i کھیل

ٹیم کا مورال ہائی، دوسرے ٹیسٹ میں اچھا کھیلیں گے، سلمان علی آغاتازترین

January 02, 2025

پاکستان اور جنوبی افریفہ کے مابین دومیچیز کی ٹیسٹ سیریز کا دوسراور آخری ٹیسٹ میچ آج (جمعہ کو) کیپ ٹائون میں شروع ہوگا۔پاکستانی ٹیم کے بیٹر سلمان علی آغا کا کہنا ہے کہ کیپ ٹان کی پچ جوہانسبرگ سے مختلف لگ رہی ہے۔ سلمان علی آغا نے کہا کہ ٹیم کا مورال ہائی ہے، پہلے ٹیسٹ میں ہونے والی غلطیوں سے سیکھا ہے اور کوشش ہوگی دوسرے ٹیسٹ میں اچھا پرفارم کریں۔سلمان علی آغا نے کہا کہ پہلے ٹیسٹ میں جنوبی افریقہ کی جیت میں مارکو جانسن اور رباڈا نے اہم کردار ادا کیا۔

کریڈٹ : انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی