i کھیل

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ، ویسٹ انڈیز کو شکست دیکر جنوبی افریقا سیمی فائنل میں پہنچنے والی دوسری ٹیم بن گئیتازترین

June 24, 2024

آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں سپر 8مرحلے کے اہم میچ میں جنوبی افریقہ ویسٹ انڈیز کو ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت شکست دے کر سیمی فائنل میں پہنچنے میں کامیاب ہوگیا۔جنوبی افریقا دس سالوں میں پہلی بار ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں پہنچی ہے، میزبان ویسٹ انڈیز نے جنوبی افریقا کو جیت کیلئے 136رنز کا ہدف دیا تھا۔میچ بارش کے باعث روکا گیا جس کے بعد جنوبی افریقا کا ہدف 136سے 123ہوگیا جو کے 17اوورز میں مکمل کرنا تھا۔سر ویوین رچرڈز اسٹیڈیم میں کھیلے گئے گروپ 2کے میچ میں جنوبی افریقا نے ٹاس جیت کر ویسٹ انڈیز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔یہ میچ ناک آئوٹ میچ کی صورت اختیار کر گیا تھا کیونکہ جیتنے والی ٹیم نے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرنا تھا جب کہ اب ویسٹ انڈیز ایونٹ سے باہر ہوگئی،جنوبی افریقا کی دعوت پر ویسٹ انڈیز نے مقررہ 20اوورز میں 8وکٹوں کے نقصان پر 135رنز بنائے۔ویسٹ انڈیز کی جانب سے روسٹن چیز 52رنز بناکر نمایاں رہے، اس کے علاوہ کائل میئرز نے 35، آندرے رسل نے 15رنز بنائے۔شائے ہوپ صفر، نکولس پورن اور کپتان پاوول ایک، ایک ، عقیل حسین 6 رنز بناکر آئوٹ ہوئے جبکہ الزاری جوزف 11رنز بناکر ناٹ آئوٹ رہے۔جنوبی افریقا کی جانب سے تبریز شمسی نے 3وکٹیں حاصل کیں، یانسن، مارکرم، مہاراج اور رباڈا نے ایک ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی