i کھیل

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ، یوگنڈا کے 43سالہ بولر نے تاریخ رقم کر دیتازترین

June 06, 2024

امریکا اور ویسٹ انڈیز میں جاری ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں یوگنڈا کے 43سالہ بولر نے نئی تاریخ رقم کر دی۔گزشتہ روز کھیلے گئے میچ میں یوگنڈا نے پاپوا نیو گنی کو 3وکٹوں سے شکست دیکر ٹورنامنٹ میں پہلی کامیابی سمیٹی۔لو اسورنگ میچ میں 78رنز کے ہدف کے تعاقب میں ایک موقع پر پاپوا نیو گنی کے خلاف یوگنڈا کی 5وکٹیں صرف 26رنز پر گر گئی تھیں لیکن ریاضت علی شاہ کی 33رنز کی بہترین اننگز کی بدولت یوگنڈا نے ہدف 19ویں اوور میں پورا کر لیا۔اس میچ میں پاپوا نیو گنی نے انتہائی کم ٹوٹل کا دفاع کرنے کی پوری کوشش کی تاہم اسی دوران مس فیلڈنگ، ڈراپ کیچز اور 15 وائڈ بالز پیسیفک آئی لینڈز کی ٹیم کے لیے بھاری ثابت ہوئے۔یہ کامیابی ناصرف یوگنڈا کی جانب سے بڑی تاریخی تھی بلکہ یوگنڈا کے 43سالہ اسپنر فرینک سبگا نے بھی میچ میں نئی تاریخ رقم کی،فرینک سبگا نے ٹو ٹوئنٹی ورلڈکپ کی تاریخ کا سب سے بہترین اسپیل کرایا، انہوں نے اپنے 4اوورز کے کوٹے میں صرف 4رنز دیکر 2 وکٹیں حاصل کیں اور دو اوور میڈن کروائے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی