i کھیل

ٹی 20ورلڈکپ، لو اسکورنگ کے باعث نیویارک اسٹیڈیم کی پچ تنقید کی زد میںتازترین

June 04, 2024

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں لو اسکورنگ کے باعث نیویارک اسٹیڈیم کی ڈراپ ان پچ تنقید کی زد میں ہے۔ گزشتہ روز جنوبی افریقہ اور سری لنکا کا میچ نیو یارک میں لو اسکورنگ کا شکار رہا جہاں سری لنکن ٹیم 77رنز پر آوٹ ہوئی اور میچ میں مجموعی طور 14وکٹیں گریں۔ لو اسکورنگ اور بیٹرز کے لیے پچ میں کچھ نہ ہونے پر ڈراپ ان پچ کو تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔جنوبی افریقہ کے سابق کپتان فاف ڈپلیسی نے پچ کو اسپائسی قرار دیا جب کہ کمنٹیٹر ہارشا بھوگلے کا کہنا تھا کہ لواسکورنگ پچ نئی جگہ پر ہونے والی کرکٹ کے لیے بہترین اضافہ نہیں۔ سابق بھارتی کرکٹر سنجے منجریکر نے کہا کہ میرا نہیں خیال یہ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کے لیے اچھی پچ تھی، بیٹ اور بال کے لیے ایک متوازن پچ ہونی چاہیے مگر نیویارک کی پچ بولروں کے لیے بہت زیادہ مددگار تھی۔ جنوبی افریقی ٹیم کے کپتان ایڈن مارکرم نے کہا کہ یہ ایک ٹف وکٹ تھی، ہم خوش قسمت ہیں کہ ہمارے دو میچز یہاں ہیں اور ہمیں اب پچ کا اندازہ ہو گیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی