پاکستان ٹیم کے سلیکٹر اسد شفیق نے حسیب اللہ کے ٹیم سے باہر ہونے کی وجہ بیان کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں آسٹریلیا میں موقع دیا گیا تھا، وہ انجری کی وجہ سے ٹیم سے باہر ہیں، جو ڈومیسٹک میں پرفارم کرے گا اس کو موقع ملے گا۔کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سلیکٹر اسد شفیق نے کہا کہ پاکستان ٹیم میں شامل نئے پلیئرز کو ڈومیسٹک کی بنیاد پر موقع دیا گیا ہے، ٹی 20 ورلڈ کپ کو مدنظر رکھتے ہوئے ٹیم بنا رہے ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی