i کھیل

حارث رئوف کو سینے کے نچلے حصے پر پٹھوں میں موچ آئی ، ایم آر آئی رپور ٹتازترین

February 10, 2025

نیوزی لینڈ کے خلاف سیہ فریقی ٹورنامنٹ کے پہلے میچ میں بولنگ کے دوران انجری کا شکار ہونے والے قومی ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رئوف کی ایم آر آئی اور ایکسرے کی رپورٹ آگئی۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے حارث رئوف کی گزشتہ روز ہونے والی انجری اور ٹیسٹ رپورٹ سے متعلق اپ ڈیٹ شیئر کی اور بتایا کہ حارث رئوف کو سینے کے نچلے حصے پر پٹھوں میں موچ آئی ہے۔پی سی بی کے مطابق انجری سنگین نہیں اس لیے امید ہے کہ وہ 19 فروری سے کراچی میں شروع ہونے والی آئی سی سی چیمئنز ٹرافی تک مکمل صحت یاب ہوجائیں گے اور ایکشن میں نظر آئیں گے۔ٹیم مینجمنٹ نے احتیاطی تدابیر اور فٹنس کو مدنظر رکھتے ہوئے انہیں جنوبی افریقا کے خلاف 12 فروری کو ہونے والے میچ میں آرام دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی