i کھیل

گرانٹ بریڈ برن ایک اور نوکری سے ہاتھ دھو بیٹھے، انگلش کائونٹی گلیمورگن نے ہیڈ کوچ کے عہدے سے فارغ کر دیاتازترین

January 01, 2025

نیوزی لینڈ کے سابق ٹیسٹ کھلاڑی اور پاکستان کے سابق ہیڈ کوچ گرانٹ بریڈبرن کو انگلش کانٹی گلیمورگن نے ہیڈ کوچ کے عہدے سے فارغ کر دیا۔58 سالہ گرانٹ بریڈ برن کو نامناسب رویے کی شکایات کے بعد کلب نے ریگولیٹرز کی جانب ریفر کیا تھا۔ کلب کی جاری کردہ پریس ریلیز میں بتایا گیا کہ وہ پر اعتماد ہیں کہ اس معاملے میں تمام تقاضوں کو منصفانہ اور شفاف طریقے سے پورا کیا گیا ہے۔کلب نے مزید بتایا کہ گلیمورگن کسی قسم کے امتیازی رویے کو کسی صورت برداشت نہیں کرتا۔اندرونی تحقیقات مکمل کرنے کے بعد گلیمورگن کا کہنا تھا کہ یہ واضح ہے کہ بریڈبرن کی پوزیشن کمزور ہے اور کلب اب متاثرین کا ازالہ کر رہا ہے۔کلب کے چیئر مارک رائڈرک-رابرٹس کا کہنا تھا کہ گلیمورگن میں ہم اپنے لوگوں کی فلاح پہلے رکھتے ہیں اور متاثر کو سہارا فراہم کرتے ہیں۔واضح رہے بریڈ برن نے رواں برس جنوری میں پاکستان کے ہیڈ کوچ کا عہدہ چھوڑنے کے بعد گلیمورگن کے ساتھ تین سال کا معاہدہ کیا تھا۔

کریڈٹ : انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی