گوجرانوالہ میں پاکستان آرمی ٹیلنٹ ہنٹ انڈر 16 فٹبال چیمپئن شپ کا انعقاد کیا گیا ۔فٹبال چیمپئن شپ میں گوجرانوالہ ریجن کی 10 ٹیموں نے حصہ لیا جس میں سیالکوٹ، ناروال، منڈی بہا الدین، وزیرآباد اور گوجرانوالہ کی ٹیمیں شامل تھیں۔ آرمی کے ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام میں گراس روٹ لیول تک سلیکشن موثر بنانے کے لئے تحصیل اور گاں کی سطح پر ایکٹیویٹیس کو یقینی بنایا گیا تاکہ ہر ایک فٹبال پلیئر کو اپنی صلاحیات منوانے کا موقع مل سکے۔آرمی فٹبال ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے انعقاد کا مقصد دنیا بھر میں فٹبال کے کھیل اور اس میں پاکستان کی ٹیم کو بین الاقوامی سطح پر اجاگر کرنے کی طرف اہم قدم ہے۔ فٹبال دنیا کی سب سے زیادہ کھیلی جانی والی گیم ہے، پاکستان میں فٹبال کو ہمیشہ نظرانداز کیا جاتا ہے جس کو ابھارنے کے لئے پاکستان آرمی کا یہ بہت اچھا اقدام اٹھایا ہے۔فٹبال کے ساتھ ساتھ کھلاڑیوں کو ٹینک، بکتربند گاڑیوں، گنز سے متعارف کروایا گیا اور براق پارک اور لائبریری کا وزٹ بھی کروایا گیا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی