i کھیل

گوادر، کیپٹن سلیمان یونائیٹڈ اکیڈمی نے ڈی ایف اے انڈر فورٹین فٹبال ٹورنامنٹ جیت لیاتازترین

December 24, 2024

کیپٹن سلیمان یونائیٹڈ اکیڈمی نے ڈی ایف اے انڈر فورٹین فٹبال ٹورنامنٹ جیت لیا۔گوادر میں ڈی ایف اے انڈر فورٹین فٹبال ٹورنامنٹ کھیلا گیا،ٹورنامنٹ میں چودہ ٹیموں نے حصہ لیا،اور نوجوان کھلاڑیوں نے اپنی مہارت کا خوب مظاہرہ کیا،فائنل میچ کیپٹن سلیمان یونائیٹڈ اکیڈمی اور ایم فائیو فٹبال اکیڈمی کے درمیان کھیلا گیا۔سنسنی خیز مقابلے کے بعدفیصلہ پینالٹی ککس پر ہوا اورکیپٹن سلیمان یونائیٹڈ اکیڈمی کو کامیابی ملی، ٹورنامنٹ کا اہتمام سول انتظامیہ،پاک فوج اور ڈسٹرکٹ فٹبال ایسوسی ایشن نے کیا تھا جس سے مقامی لوگ کافی لطف اندوز ہوئے۔

کریڈٹ : انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی