i کھیل

گیرو ڈی اٹالیہ سائیکل ریس میں ایک دن آرام کے بعد 16واں مرحلہ (آج) ہوگاتازترین

May 21, 2024

گیرو ڈی اٹالیہ سائیکل ریس اٹلی میں جاری ہیجس میں ایک دن آرام کے بعد 16واں مرحلہ (آج) بدھ کو ہوگا۔گیرو ڈی اٹالیہ سائیکل ریس کا 107 واں ایڈیشن جاری ہے جس میں سائیکلنگ کی دنیا کے نامور سائیکل سوار ٹائٹل کے حصول کے لئے کوشاں ہیں۔ گیرو ڈی اٹالیہ سائیکل ریس کے کل بدھ کو ہونے والے سولہویں مرحلے میں سائیکل سوار لوینیو سے سانتا کرسٹینا والگارڈینا تک کا فیصلہ طے کریں گے ،یہ مرحلہ پہاڑی راستے پر ہے جس کا فاصلہ 202کلو میٹر پر محیط ہے ۔ریس میں سلووینیا کے سائیکل سوارتڈیج پوگاچر کا پنک جرسی پر قبضہ برقرار ہے ۔ گزشتہ سال گیرو ڈی اٹالیہ سائیکل ریس ٹیم جمبو ویزما کے سلووینین سائیکل سوار پریموز روگلک نے جیتی تھی، وہ رواں ایڈیشن میں شامل نہیں ہیں تاہم رواں سال تڈیج پوگاچر سلووینیا کی نمائندگی کر رہے ہیں۔ گیرو ڈی اٹالیہ ایک گرینڈ ٹور سائیکلنگ سٹیج ریس ہے جو تین ہفتوں میں مکمل ہوگی جس میں دنیا کے نامور سائیکلسٹ شریک ہیں۔ گیرو ڈی اٹالیہ سائیکل ریس 21 مرحلوں پر محیط ہے جس میں سائیکل سوار 3400.8 کلو میٹر کا سفر طے کریں گے۔ گیرو ڈی اٹالیہ سائیکل ریس میں 22 ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کے لئے کوشاں ہیں۔ گیرو ڈی اٹالیہ سائیکل ریس 23 روز جاری رہنے کے بعد 26 مئی کو اختتام پذیر ہوگی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی