قومی ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے ہیڈ کوچ گیری کرسٹن کے عہدے سے استعفی دینے کے بعد اب عاقب جاوید یا جیسن گلیسپی کو وائٹ بال کرکٹ ٹیم کاہیڈکوچ بنائے جانے کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق گیری کرسٹن کے استعفے کے بعد نئیک وچ پر مشاورت کی گئی ہے اور سابق ٹیسٹ کرکٹر عاقب جاوید کے ساتھ معاملات آخری مراحل میں داخل ہوچکے ہیں۔ذرائع کا بتانا ہے کہ جلد بریک تھرو متوقع ہے اور حتمی فیصلہ عاقب جاوید کو کرنا ہے۔ عاقب جاوید دورہ آسٹریلیا اور زمبابویکے لیے ہیڈکوچ کے مضبوط امیدوار ہیں۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے گیری کرسٹن کے رویے کو دیکھتے ہوئے نئے کوچ کا ٹاسک دے دیا تھا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ آسٹریلیا سیریز میں عبوری ہیڈ کوچ کے لیے جیسن گلیسپی پہلی چوائس ہیں،گلیسپی کو آسٹریلیاکے خلاف ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی میچزکی اضافی ذمہ داری سونپی جاسکتی ہے۔ذرائع پی سی بی کے مطابق شارٹ لسٹ میں لوکل کوچزبھی شامل ہیں جب کہ پی سی بی کی مینٹورزپربھی نظریں ہیں، لوکل کوچز سے معاملات حل ہوگئے تو ان میں سے بھی ہیڈ کوچ لگایا جاسکتا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی