i کھیل

گیانی انفانٹینو ایک بار پھر فیفا کے بلا مقابلہ صدر منتخبتازترین

March 16, 2023

سوئٹزر لینڈ سے تعلق رکھنے والے گیانی انفانٹینو ایک بار پھر فٹبال کی عالمی تنظیم فیفا کے صدر منتخب ہو گئے ہیں،52سالہ گیانی انفانٹینو بلامقابلہ صدر منتخب ہوئے اور وہ 2027تک فیفا کی قیادت کریں گے،16مارچ کو 73ویں فیفا کانگریس کے موقع پر انہیں بلا مقابلہ منتخب کیا گیا،اس موقع پر انہوں نے کہا کہ یہ بہت بڑا اعزاز اور ذمہ داری ہے اور ہم دنیا بھر میں فٹبال کے لیے کام جاری رکھیں گے،ان کا کہنا تھا کہ اگلے 4سال کے دوران فیفا کو ریکارڈ آمدنی ہوگی اور دنیا بھر میں زیادہ سے زیادہ فٹبال میچز ہوں گے،انہوں نے بتایا کہ 2019سے 2022تک فیفا کی آمدنی ساڑھے 7ارب ڈالرز رہی اور اگلے 4برسوں میں ہم اسے 11ارب ڈالرز تک پہنچائیں گے،وہ پہلی بار 2016میں کرپشن کے الزامات پر فیفا کی صدارت چھوڑنے والے سیپ بلاٹر کی جگہ صدر منتخب ہوئے تھے،خیال رہے کہ فیفا میں ایک فرد زیادہ سے زیادہ 3بار صدر کے طور کام کر سکتا ہے مگر گیانی انفانٹینو 2031تک اس عہدے پر رہنے کے خواہشمند ہیں،ان کا کہنا ہے کہ ان کے اولین 3سالہ دور کو مکمل مدت قرار نہیں دیا جاسکتا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی