i کھیل

فرانسیسی کھلاڑی کلین ایمباپے ہسپانوی کلب ریال میڈرڈ کا حصہ بن گئےتازترین

June 04, 2024

فرانسیسی کھلاڑی کلین ایمباپے نے فری ایجنٹ کے طور پر ہسپانوی کلب ریال میڈرڈ میں شامل ہوگئے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق کلین ایمباپے فرانسیسی کلب پیرس سینٹ جرمین (پی ایس جی)سے وابستہ تھے، انہوں نے گزشتہ ماہ اعلان کیا تھا کہ سیزن کے اختتام پر وہ پی ایس جی چھوڑ دیں گے،کئی برسوں کے انتظار کے بعد گزشتہ شب ہسپانوی کلب ریال میڈریڈ نے ایمباپے کے ٹرانسفر کے حوالے سے جاری اعلامیہ میں لکھا کہ، ریال میڈرڈ اور کلین ایمباپے کے درمیان معاہدہ طے پا گیا ہے جس کے تحت وہ ریال میڈرڈ کے ساتھ 5سیزن کھیلیں گے۔عالمی میڈیا کے مطابق چونکہ ایمباپے کے ساتھ پی ایس جی کا معاہدہ ختم ہوچکا تھا اس لیے ان کا ریال میڈرڈ میں مفت ٹرانسفر ہوا یعنی ریال میڈرڈ نے ایمباپے کو خریدنے کیلئے ان کے سابقہ کلب کو رقم کی ادائیگی نہیں کی۔اگرچہ فرانسیسی کھلاڑی کا ہسپانوی کلب کے درمیان ایک کروڑ 50لاکھ یوروز سالانہ کا معاہدہ طے ہوا ہے جبکہ کلب سے مذاکرات کے بعد اس سالانہ ادائیگی میں تبدیلی بھی آسکتی ہے،25سالہ سٹار فٹبالر نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر لکھا کہ میرا خواب سچ ہوگیا ہے اور میں اپنے خوابوں کے کلب کا حصہ بننے پر خوشی اور فخر محسوس کررہا ہوں۔اس موقع پر ریال میڈریڈ نے ویلکم ایمباپے کے ساتھ اپنے سوشل میڈیا اکانٹس پر ویڈیو بھی شیئر کی جس میں فرانسیسی کھلاڑی کے تمام بہترین میچز دکھائے گئے۔یہ فیصلہ اس وقت سامنے آیا ہے کہ جب 2 جون کو یوئیفا چیمپیئنز لیگ کے فائنل میں ریال میڈرڈ بروشیا ڈروٹمنڈ کو 0-2شکست دے کر ریکارڈ 15ویں بار کلب فٹبال کا سب سے بڑا اعزاز جیت چکی ہے، جس کے بعد اسے بلاشبہ دنیا کا سب سے بہترین کلب قرار دیا جارہا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی