کیچڑبھری آب گاہوں میں فٹ بال کا عالمی مقابلہ شروع ہوگیا۔ فِن لینڈ میں واقع دلدلی جھیلوں میں اس بار 100 سے زائد ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ اسے سوامپ سوکرورلڈ کپ کا نام دیا گیا ہے جو اس سال ہائرنسالمی نامی علاقے میں شروع ہوگیا ہے۔ یہ کھیل فوجیوں کی مشقوں کی طرز پر تشکیل دیا گیا ہے۔ فِن لینڈ کے سپاہی اپنی استعداد جانچنے کے لیے دلدلی تالابوں میں ٹریننگ کرتے رہے تھے۔ دلدلی تالاپ کے اطراف پر درختوں کے تنے لگا کر بانڈری بنائی جاتی ہے جہاں تماشائی بیٹھتے ہیں۔ کھیلنے کا میدان کیچڑ اور دلدل سے بھرا ہوتا ہے جس میں کم سے کم پنڈلیوں تک کیچڑ میں ڈوبے کھلاڑی ایک گیند کے پیچھے بھاگتے ہیں۔ فٹ بال جسمانی اوراعصابی امتحان ہوتا ہیجس میں دوڑنا اور بھاگنا بہت مشکل ہوتا ہے۔ بسا اوقات دوڑتے ہوئے جوتے بھی اترجاتے ہیں اور یوں انہیں ننگے پیر ہی آگے بڑھنا ہوتا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی