اداکارہ و کلاسیکل ڈانسر سہائی علی ابڑو نے ہالی ووڈ فلم اسٹوڈیوز کے اشتراک سے بننے والی فلم ونڈو کے لیے سر کے بال کٹوانے کو منفرد تجربہ قرار دیدیا۔ سہائی علی ابڑو نے فلم کے کردار کے لیے بال منڈوانے کی پوسٹ فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر شیئر کی جس پر مداحوں نے ملے جلے ردعمل کا اظہار کیا تھا۔سوہائی نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر کے ساتھ تصاویر شیئرکیں تھیں جن میں سے دو تصاویر میں ان کا شارٹ ہیئر اسٹائل دیکھا گیا جب کہ ایک میں ان کا بال منڈوانے کے بعد کا انداز دیکھا گیا۔انہوں نے بال منڈوانے کا تجربہ شیئر کرتے ہوئے لکھا تھا کہ انہیں سر کے بالوں کے بغیر ایک خاتون کا یہ روپ اور یہ خوبصورتی دیکھ کر منفرد احساس ہو رہا ہے اور وہ خود کو بہادر بھی محسوس کر رہی ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی