فیصل آباد ڈویژن نیکھیل کے میدان میں نمایاں اعزازحاصل کرلیا جبکہ پاک آرمی فٹبال انڈر16 ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے سلسلہ میں ڈویژنل پبلک سکول فیصل آباد کے فٹبال گراؤنڈ میں ڈویژن بھر سے چار ٹیموں کے مابین فٹبال کے مقابلے ہوئے جس میں فیصل آباد ایگل ونر،فیصل آباد سٹالین رنراپ، ٹوبہ ٹیک سنگھ ڈولفن تیسرے نمبر پر اورفیصل آباد پینتھر نے چوتھی پوزیشن حاصل کی۔جنرل آفیسر کمانڈنگ میجر جنرل ابوبکر شہباز نے بطورمہمان خصوصی شرکت کی جبکہ اس موقع پرکمشنر مریم خان،آرپی او ڈاکٹر محمد عابد خان،بریگیڈیئرافتخار،ڈپٹی کمشنر کیپٹن(ر)ندیم ناصر،سی پی او عبدالوہاب کے علاوہ افسران،آفیشنلزاور کھلاڑی بھی موجودتھے۔انڈر16 ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے تحت پاک آرمی فٹبال ٹورنامنٹ کا کامیاب انعقاد کھیلوں کی ترویج کا ذریعہ ہے۔اس موقع پرٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے تحت مقابلوں کے تسلسل سے انعقاد کا عزم کیا گیا۔بعدازاں ونر ٹیم کو دو لاکھ اور ٹرافی،رنر اپ کو ایک لاکھ بمعہ ٹرافی سمیت دیگر ٹیموں میں نقد انعامات اور کٹس بھی تقسیم کی گئیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی